امریکہ نے کوئٹہ اسپتال میں خود کش حملے کی مذمت کی

ایڈگارٹاؤن: امریکی صدر دفتر وائٹ ہاؤس نے پاکستان میں بلوچستان صوبے کے کوئٹہ شہر میں واقع ایک ہسپتال میں کل ہوئے خودکش حملے کی سخت مذمت کی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے ایک بیان میں کہا، ”پاکستان کے ایک ہسپتال پر وکلا کے ہجوم کو نشانہ بنا کر کیا گیا حملہ انتہائی ظالمانہ و سنگ دلانہ ہے“۔ انہوں نے کہا، ”امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شریک ہے اور اس کے لئے مسلسل مصروف عمل ہے اور ہم پاکستان اور پورے خطے میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملک کی عوام کے ساتھ شامل ہونے کے لئے پرعزم ہیں“۔
واضح رہے کہ کوئٹہ شہر کے سول ہسپتال میں کل وکلاکو نشانہ بناکر کئے گئے خود کش حملے میں 70 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔ اس حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ فی العراق و الشام(داعش) نے قبول کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us condemns terror attack on pakistan hospital in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply