امریکہ نے کشمیرکی صورت حال پرتشویش ظاہر کی

واشنگٹن: امریکہ نے کشمیر میں تشدد کے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے فریقین سے اپیل کی ہے کہ وہ مل جل کر اس مسئلہ کے پرامن تصفیہ کی کوشش کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے یہ بات پیر کو واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئی کہی۔
مسٹر جان کربی کا کہنا تھا کہ ہندستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں مظاہرین اور ہندستانی فوج کے درمیان بڑھتے ہوئے تشدد پر تشویش ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکومت امریکہ نے اس معاملے کے پر امن حل کے لیے تمام فریقین سے مدد کی درخواست ہے۔
ایک سوال کے جواب میں جان کربی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ ہندستان کا ہے اور اس معاملے پر ہندستان بہتر انداز میں بات کر سکتا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقہ اب بھی شدت پسند گروہوں کے لیے محفوظ ٹھکانہ بنا ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us concerned over kashmirs situation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply