امریکہ پاکستان مستحکم حکومت کے قیام کا خواہاں:ٹیلرسن

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکہ کو پاکستان میں شاہد عباس خاقانی کی زیر قیادت حکومت کے مستقبل کے حوالے سے کافی تشویش ہے ۔انہوںنے اس ضمن میں امریکی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں ایک ایسی حکومت کا قیام چاہتا ہے جو ملک میںطویل مدتی استحکام لا سکے۔
یہاں پاکستانی وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکا وزیر خارجہ ٹلرسن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا کے پاس پاکستان کی صورت میں ایک با اعتماد ساتھی موجود ہے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا پاکستان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات نے آپ کو اس بات پر آمادہ کرلیا کہ امریکا کے پاس پاکستان کی صورت میں ایک با اعتماد ساتھی موجود ہے تو اس کے جواب میں ریکس ٹلرسن نے کہا کہ ’جی ہاں، مجھے یقین ہے‘۔
ریکس ٹلرسن نے پاک امریکا تعلقات کو خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے جنوبی ایشیا کے لیے جو پالیسی مرتب کی ہے اس میں علاقائی تناظر میں ہی بات کی گئی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us concerned over future government in pak tillerson in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply