امریکہ نے فلپائن میں 400 منشیات اسمگلروں کے قتل پر اظہار تشویش کیا

واشنگٹن:امریکہ نے فلپائن میں 400 سے زیادہ مشتبہ منشیات اسمگلروں کی ماؤرائے عدالت ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے کہا کہ امریکہ فلپائن سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنے یہاں مشتبہ افراد کو حراست میں لیے جانے کے قانونی عمل پر غور کرے۔
واضح رہے کہ فلپائن حکام نے کہا تھا کہ صدرروڈریگو دوتیترے کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد سے پولیس نے 400 سے زائد مشتبہ منشیات اسمگلروں کو ہلاک کیا ہے۔واضح رہے کہ فلپائن ، جو کہ امریکہ کا اہم اتحادی ہے،کے صدر نے جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف خونیں جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us concerned by violent philippine war on drugs in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply