عام انتخابات میں حافظ سعید کے حصہ لینے پر امریکہ کا اظہار تشویش

واشنگٹن: امریکہ نے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے بھی حصہ لینے پر تشویش ظاہرکی ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ہیدر نویرٹ نے ابلاغی ذرائع کے ساتھ اپنی یومیہ گفتگو کے دوران حافظ سعید کو ممبئی حملوں کا اصل ملزم بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو حافظ سعید کے پارلیمانی انتخابات لڑنے پر واقعتا تشویش ہے ۔
انہوں نے یہ بات حافظ سعید کی حمایت یافتہ ملی مسلم لیگ کے وجود میں آنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہی۔ 300روز کی خانہ نظر بندی سے رہائی پانے والے حافظ سعید کو امریکہ اور ہندوستان ممبئی حملوں کا اصل ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ 2008میں ہونے والے ممبئی حملوں کے پس پشت ،جس میں166افراد ہلاک ہوئے تھے، حافظ سعید کا ہی ذہن کارفرماتھا۔

Title: us concerned about jud chief hafiz saeed running for office in upcoming election | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply