داعش کی حمایت کے لئے شام جاتے ہوئے امریکی شہری گرفتار

نیویارک: (رائٹر) امریکہ کے نیویارک میں ایک تیس سالہ شخص کو دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کی حمایت کے لئے شام جانے کی کوشش کرتے ہوئے آج گرفتار کیا گیا۔ وفاقی استغاثہ نے بتایا کہ صدام محمد رائشانی نام کا یہ مشتبہ ملزم نیویارک کے برونیکس علاقے میں رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدام کو یہاں کے جان ایف کنیڈی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لزبن کے راستے استنبول جانے والے ہوائی جہاز میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us citizen arrested in new york for trying to join daesh in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply