امریکہ کے ایک چرچ میں فائرنگ،26ہلاک،20زخمی

ٹیکساس: سیاہ پتلون اور بیلسٹک جیکٹ میں ملبوس اوررائفل سے مسلح ایک سابق امریکی فوجی نے ٹیکساس شہر کے ایک چرچ کے اندر گھس کر اندھادھند فائرنگ کر دی جس میں کم از کم 26افراد ہلاک اور تقریباً دو درجن دیگر زخمی ہو گئے۔
شہر کے گورنرگریگ ایبٹ نے اس واردات کو ریاست کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ ہلاکت خیز بتایا۔ہلاک شدگان میں پانچ تا 72سال کی عمر کے افراد کے علاوہ ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔
بعد ازاں حملہ آور بھی مارا گیا لیکن اس بات کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ حملہ آور پولس کے گولی سے مارا گیا ہے یا اسنے خود کشی کی ہے۔ دو اعلیٰ افسروں نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کہتے ہوئے بتایا کہ حملہ آور کی شناخت 26سالہ پی ڈیون کیلی کے طور پر کی گئی ہے۔

Title: us church shooting devin kelley revealed as gunman who killed 26 people in texas | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply