کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کی امریکہ نے حمایت کی

واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ نے متحدہ قومی تحریک کے دفاتر پر چھاپوں اور پارٹی کارکنوں و حامیوں کے کریک ڈاؤن کی روشنی میں کہا ہے کہ کراچی میں امن و قانون کی بالا دستی برقرار رکھنے کے لیے وہ پاکستانی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گی۔ لیکن ساتھ ہی اس نے حکومت پاکستان کو یہ یاد دہانی بھی کرائی کہ وہ اس امر کو یقینی بنائے کی اس ضمن میں اس کی تمام کوششیں قانون کے عین مطابق ہوں گی۔
اس نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ حکومتی کاروائی کی حمایت کرتی ہے تو ایم کیو ایم کے حق احتجاج کو بھی تسلیم کرتی ہے ۔لیکن اس نے پارٹی کو یاد دہانی کرائی کہ اس کا مظاہرہ اور احتجاج پر امن ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے حکومت کو تلقین کی تھی کہ وہ ان کی پارٹی پر عائد کردہ غیر اعلانیہ پابندی ختم کرے۔
انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایم کیو ایم نے مسٹر الطاف حسین اور لندن سکریٹریٹ سے قطع تعلق کر لیا ہے اور اب پارٹی امور پاکستانی قیادت نے سنبھال لیے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us calls upon govt to respect law in mqm crackdown in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply