میانمار حکومت روہنگیا مسلمانوں پر تشدد اور ان کی نقل مکانی روکے : امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ میانمار سے روہنگیا مسلمانوں کے پر تشدد نقل مکانی سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کی سیکورٹی فورسز شہریوں کی حفاظت نہیں کررہے ہیں اور میانمار کی حکومت کو اس پر روک لگانا چاہئے۔
امریکی صدارتی دفتر نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ”ہم میانمار کی حقاظتی افسران سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قانون کی حکمرانی کا احترام کریں ، تشدد پر روک لگائیں اور تمام طبقے کی نقل مکانی کو روکیں“۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جاری تشدد کے بعد تین لاکھ سے بھی زائد مسلمان نقل مکانی کرچکے ہیں۔
تاہم میانمار کی فوج کا یہ کہنا ہے کہ یہ کارروائی صرف روہنگیا انتہا پسندوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے عام لوگوں کو نشانہ بنائے جانے کے الزام سے انکار کر دیا ہے۔ 25 اگست کو رخائن صوبہ کے شمالی حصے میں روہنگیا انتہا پسندوں نےپولیس چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس میں 12 سیکورٹی اہلکاروں کو ہلاک ہوگئے تھے۔ اس واقعہ کے بعد سے، تشدد وہاں پھیل گیا ہے اور روہنگیا مسلمانوں کو ملک چھوڑکر بھاگنا پڑا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us calls on myanmar to stop violence displacement of rohingya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply