امریکہ نے لاہور پارک خود کش حملہ کو بزدلانہ فعل قرار دیا

واشنگٹن:امریکہ نے اتوار کی شام میں لاہور پارک میں ایسٹر منانے کے لیے جمع عیسا ئیوں کو نشانہ بنا کر کیے گئے خود کش حملہ کو بزدلانہ فعل قرار دیتے ہوئے ملک میں دہشت گردی پھیلانے والوں کی سرکوبی کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔
وائٹ ہاو¿س سے جاری ایک بیان میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ”امریکہ پاکستان کے شہر لاہور میں اس ہولناک دہشت گردانہ حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے“۔ایک دلکش ، پر فریب اور پرسکون پارک میں اس بزدلانہ حرکت میں درجنوں بے قصور شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے“۔
پرائس نے مزید کہا کہ ”ہم پاکستان اور خطہ میں اپنے حلیفوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے اور دہشت گردی کے ناگ کا سر کچلنے اور اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی اپنی کوششیں جاری رکھیںگے۔“

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us calls lahore blast cowardly attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply