داعش سے متعلق خفیہ اختلافات کا تبادلہ کرنے کے لیے اتحادی ممالک سے امریکہ کی اپیل

واشنگٹن:(رائٹر)امریکہ نے عراق اور شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کمزور پڑنے کے بعد دوسرے ملکوں میں اس کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر اس دہشت گردانہ تنظیم کےخلاف لڑائی میں شامل دیگر اتحادی ممالک سے زیادہ سے زیادہ خفیہ اطلاعات کا تبادلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے امریکہ کے اتحاد والے 40ملکوں کے خارجہ معاملوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگ کے کہا کہہم جانتے ہیں کہ مغربی ایشیا میں کمزور پڑنے کے بعد وہ عالمی دہشت گردانہ تنظیم میں تبدیل ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ لہٰذا وقت کا تقاضہ ہے کہ اس وقت مشتبہ دہشت گردوں کے بارے میں ملکوں کے درمیان اطلاعات کاتبادلہ کیا جاتا رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے فرانس کے نیس شہر میں ٹرک سے ہوئے وحشیانہ حملے کی ،جس میں84افراد ہلاک ہوئے تھے، ذمہ داری داعش نے ہی لی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us calls for mutual sharing of information on is group with allies in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply