امریکہ کا ایران کے خلاف عالمی کارروائی کی ضرورت پر زور

ریاض: امریکہ کے نئے وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے بین الاقوامی برادری سے کہا ہے کہ ایران کی علاقائی دخل اندازی ختم اور اس کا میزائل پروگرام بند کرانے کے لیے عالمی سطح پر کارروائی کی جا نی چاہیے۔پومپیو نے اپنے دورہ سعود ی عرب کے دوران سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران نے پورے خطہ کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔وہ در پردہ ملیشیا زاور دہشت پسند گروپوں کی حمایت کرتا ہے اور اسی طرح قاتل اسد حکومت کی بھی مدد کرتا ہے اور یمن میں حوثیوں کا اسلحہ تاجر ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں حوثی ملیشیا نے سعودی عرب میں جو میزائل داغے تھے وہ بالسٹک میزائل ایران نے ہی سپلائی کیے تھے۔پومپیو نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی اور تحفظ امریکہ کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی سلامتی کو درپیش خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے سعودی پارٹنروں سے کندھے سے کندھا ملا کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔ پومپیو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ 2015کے جوہری معاہدے سے باہر ہو جائے گا تا وقتیکہ یورپی شراکت دار اس امر کو یقینی نہ بنالیں کہ ایران کبھی بھی جوہری اسلحہ نہیں بنائے گا۔ معاہدے سے متعلق فیصلہ کی مہلت 12مئی تک ہی ہے۔ٰؒں خة ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us calls for global action against iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply