امریکہ نے ایران کے حالات پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی

واشنگٹن: امریکہ نے ایران میں پریشان کن اور خطرناک صورت حال پر بحث کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔
گذشتہ ہفتہ کے دوران اقتصادی پریشانیوں اور مشکلات کے باعث حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں اور تشدد میں کم از کم21افراد ہلاک اور سیکڑوں افراد گرفتار کیے گئے۔
ملک گیر پیمانے پر ہونے والے ان مظاہروں سے ظاہر ہو گیا ہے کہ ایرانی عوام ملکی قیادت سے کتنا عاجز اور متنفر ہے۔ایران کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ احتجاجوں میں 42ہزار افراد نے حصہ لیا۔
امریکی سفیر متعین اقوام متحدہ نکی ہیلی نے کہا کہ یہ نہ صرف ایرانی عوام کے بنیادی حقوق کا معاملہ ہے بلکہ بین الاقوامی امن و سلامتی کا بھی معاملہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us calls for friday un security council meeting on iran in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply