امریکہ و تمام بڑے یورپی ممالک نے ایران سے تجارتی تعلقات بحال کر لیے

بروسلز: مغربی طاقتوں نے کہا ہے کہ غیر ملکی کمپنیاں اور بینکوں کو ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بحال کر لینے چاہئیں اور جائز و قانونی طور پر تجارت کرنا بند نہ کریں۔بروسیلز میں مذاکرات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں امریکہ، یورپی یونین، فرانس ، برطانیہ اور جرمنی نے کمپنیوں کو یقین دہانی کرائی کہ ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کے بعد کئی قسم کی تجارت کھول دی گئی ہے۔
ان چاروں بڑی طاقتوں پلس یورپی یونین نے کہا کہ جن شعبوں میںتجارت کی اجازت دی گئی ہے ہم اس کی راہ میں حائل نہیں ہوں گے۔گذشتہ سال ایران کے ساتھ ایٹمی معاہدہ کے تحت ایران پر عائد پابندیاں ہٹا لی گئی تھیں۔لیکن امریکہ نے مشرق و سطیٰ میں ایران کی فوجی نقل و حرکرت اور اس کے بالسٹک میزائل پروگرام کے باعث اپنی پابندیاں برقرار رکھی تھیں۔ جس کے باعث یورپی بینکوں نے امریکی ڈر سے ایران کے ساتھ اپنا کاروبار مند ہ رکھا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: us britain france germany back business with iran in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply