امریکہ نے پاکستان کی255امریکی ڈالر کی فوجی امداد روک دی

نئی دہلی: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان کے فوراً بعد کہ امریکہ پاکستان کو 15سال تک اربوں ڈالر امداد دینے کی بے وقوفی کرتا رہا اور اس کے عوض اسے پاکستان سے جھوٹ اور مکر و فریب کے سوا کچھ نہیں ملا،امریکہ نے پاکستان کو255ملین ڈالر کی فوجی امداد بند کر دی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز ٹرمپ نے پاکستان پر الزام لگایا تھاکہ وہ دروغ گو ہے ۔نئے سال کے اپنے پہلے پیغام میں ٹرمپ نے عہد کیا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کی نوعیت میں تبدیلی لائی جائے گی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان تعلقات کی بنیاد جھوٹ اور مکر و فریب پر ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہم امریکہ کا پھر عظیم بنا رہے ہیں اور لوگوں کی سوچ سے کہیں زیادہ تیزی سے ملک کو عظیم تر بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے گذشتہ15سال کے دوران پاکستان کو 33بلین ڈالر سے زائد کی امداد دے کر بیوقوفی کی ہے اور پاکستان نے ہمارے رہنماؤں کو احمق و بیوقوف سمجھ کر سوائے جھوٹ اور مکر وفریب کے کچھ نہیں دیا۔
ڈونالڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ افغانستان میں اہم جن دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرر ہے ہیں پاکستان انہیں اپنی سرزمین پر محفوظ ٹھکانے مہیا کر رہا ہے۔۔ ٹرمپ کے اس بیان سے پاکستان چراغپا ہو گیا ہے اور اس کی قیادت نے اس پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us blocks 255 million military aid to pak in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply