امریکہ نے شام میں امدادی اشیا ءلے جانے والے قافلہ پر حملہ کاروس کو مورد الزام ٹہرایا

نیو یارک: امریکہ نے شام میں جنگ زدہ افراد کے لئے امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فضائی حملے کو ”انتہائی المناک واقعہ“ قرار دیتے ہوئے اس کے لئے روس کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
وائٹ ہاؤس کے نائب سیکورٹی مشیر بین روڈز نے یہاں اخباری نمائندوں سے کہا، ”ہم ان فضائی حملوں کے لئے روس کو قصور وار سمجھتے ہیں“۔ مسٹر روڈز نے کل کہا تھا کہ امریکہ شام میں جنگ بندی جاری رکھنے کے حق میں ہے لیکن روس نیک نیتی سے کام نہیں کررہا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی فراہم کردہ امدادی اشیا لے کر جانے والے شامی ریڈ کریسنٹ کے ٹرکوں پر فضائی بمباری میں کم ا زکم 12افراد ہلاک اور جنگ زدہ شہر حلب میں محصورلاکھوں افراد کے لیے کئی ہزار ٹن خوراک و دیگر اشیائے ضروریہ لے کر جانے والے 18ٹرک تباہ ہو گئے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us blames russia after un aid convoy in syria targeted by air attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply