امریکہ نے چین کو پاکستان کے معاشی بحران کا ذمہ دار قراردیا

واشنگٹن:امریکہ نے چین کو پاکستان کے معاشی بحران کامورد الزام ٹہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی زر فنڈ سے مالی امداد کی درخواست کا ملک پر واجب الادا قرض سمیت ہر پہلو سے جائزہ لے گا۔

نیوز کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ہدر نائروت نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان نے بین الاقوامی زر فنڈ کو باقاعدہ مالی مدد کی درخواست دی ہے۔تمام کیسوںمیں ہم اس درخواست کی ہر پہلو سے جانچ کرتے ہیں ۔

نائروت نے کہا کہ وزیر خارجہ نے اس ضمن میں چند ماہ پیشترکچھ انٹرویوز میں مائیک پومپیو اپنے خیالات کا اظہار کر چکے ہیں ۔میں سمجھتی ہوں ہ اس وقت پاکستانی اقتصادایات جس بدحالی کی شکار ہے اس کا اصل ذمہ دار چینی قرضہ ہے۔

اور حکومتوں نے جو قرضہ لیا اس کے ابرے میں انہوں نے سوچا ہوگا کہ یہ قرضہ بین الاقوامی زر فنڈ سے مالی مدد حاصل کرنے کی راہ میں مانع نہیں ہوگا۔ لیکن یہی قرضہ ان کے حق میں مصیبت بن گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us blames china for economic woes in pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment