میزائل تجربہ کرنے پر امریکہ شمالی کوریا کے خلاف بحرالکاہل میں اپنے اتحادیوں کو مضبوط کرے گا

واشنگٹن:شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل ٹسٹ کیے جانے سے چراغ پا امریکہ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف پیسیفک اتحادیوں کو مزید مضبوط کرے گا۔
وہائٹ ہاؤس کے ایک افسر اسٹیفن ملر نے اتوار کو میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے حالیہ برسوں میں شرانگیز کارروائیوں کو روکنے کے لئے اپنی حکمت عملی کے طور پر بحرالکاہل کے اطراف واقع علاقے میں اپنے اہم اتحاد کو اور مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھیں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتباہ کے باوجود شمالی کوریا نے کوریائی جزیرہ نما کے مشرقی ساحل پر کل ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا، حالانکہ اس کے بعد امریکہ نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے درمیانی فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت والے اس میزائل کے ٹسٹ سے شمالی امریکہ کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Title: us backs its pacific allies after north korea tests missile | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply