امریکی فوج کی مدد سے شامی فورسز نے طبقہ ہوائی اڈہ داعش کے قبضہ سے چھڑا لیا

عمان: شام میں امریکی حمایت باغیوں نے رقہ سے 45کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع طبقہ ہوائی اڈے کو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے کنٹرول سے آزاد کرا لیا۔ سیرین ڈیموکریٹک فورسیز (ایس ڈی ایف ) کے ترجمان طلال سیلو کے مطابق انہوں نے داعش کے گڑھ رقہ کے قریب واقع طبقہ ہوائی اڈے کو داعش کے قبضہ سے چھڑا لیاہے۔
داعش کے انتہا پسندوں نے طبقہ ہوائی اڈے پر سال 2014 میں قبضہ کر لیا تھا۔ اس سے پہلے یہاں شام کی فوج کا قبضہ تھا۔ ائیر بیس پر قبضہ کرنے کے ذریعے داعش کا منصوبہڈیم اور طبقہقصبے پر قبضہ کرنا تھا۔ داعش نے انتباہ دیا تھا کہ طبقہڈیم ٹوٹ سکتا ہے۔ اس اطلاع کے بعد ارد گرد کے علاقے میں افرا تفری کی صورت حال بن گئی تھی اور لوگ شہر چھوڑ کر جانے لگے تھے۔
تاہم، یہ ڈیم محفوظ نظر آ رہا ہے اور بعد میں داعش نے لوگوں سے نقل مکانی کرنے سے روکا تھا۔ امریکی فوج کی قیادت والی اتحادی فوج نے داعش کے ان دعووں کو خارج کر دیا کہ اتحاد کے فضائی حملے میں ڈیم کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us backed forces say taken control of tabqa military airport from is in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply