شامی کرد اور عرب لڑاکوں کی رقہ کی جانب تیزی کے ساتھ پیش قدمی

د وبئی: امریکی مشیروں اور اتحاد ی افواج کے فضائی حملوں کے ساتھ شامی کرد اورعرب لڑاکوں نے دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے مضبوط گڑھ رقہ کی جانب زبردست پیش قدمی شروع کر دی۔
جبکہ عراقی فوج نے موصل کے نزدیک ایک قصبہ پر تسلط قائم کرلیا ہے۔ رقہ پر دھاوابول رہی ’شامی جمہوریائی فورس‘ کے مطابق داعش کی جانب سے زبردست مزاحمت کے باوجود اتحادی فوج شہر کے جنوبی حصہ میں عین عیسیٰ شہر کے 10کلو میٹر اور رقہ کے شمال میں 55کلومیٹر اندر تک پہنچ چکی ہے۔ دوسری جانب عراقی فوج نے داعش کے مضبوط گڑھ سمجھے جانے والے موصل کے جنوب میں واقع حمال العلیل قصبہ پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شامی جمہوری فورس نے شمالی شام میں داعش کے گڑھ رقہ پر کنٹرول کے لئے لڑائی شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اتحاد میں کرد عرب لڑاکے بھی شامل ہیں۔
ان لڑاکوں کی امریکی فوج بھی فضائی حملوں کے ذریعہ مدد کررہی ہے۔ اس لڑائی میں 50 امریکی فوجی مشیروں کی بھی مدد لی جارہی ہے جو ہوائی حملوں کے لئے ہدایات جاری کرتے ہیں کہ کس جگہ کو نشانہ بنانا چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ نواز عراقی فوج نے پچھلے کئی ہفتے سے جنگجو تنظیم کے دوسرے گڑھ موصل شہر پر قبضہ کے لئے بھی لڑائی چھیڑ رکھی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us backed fighters advance on isis capital raqqa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply