ایٹمی ذخیرے میں اضافہ کرنے پر امریکہ کا چین روس اور شمالی کوریا کو انتباہ

اقوام متحدہ:امریکہ نے شمالی کوریا ، روس اور چین کو نشانہ بناتے ہوئے ان ملکوں پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ایٹمی ذخیرے میں اضافہ کر رہے ہیں۔ نیزدیگر امن پسند ملکوں کو اپنی نئی ایٹمی صلاحیتوں سے دھمکا رہے ہیں۔
جینوا میں ترک اسلحہ پر اقوام متحدہ کے پرچم تلے منعقد ایک کانفرنس سے خطابق کرتے ہوئے امریکی سفیر برائے ترک اسلحہ رابرٹ ووڈ نے امریکہ کے ایٹمی حریفوں کو نشانہ بنانے میں نہایت سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے سخت ترین انتباہ دیا اور شمالی کوریا کے جدید ترین اور سوفسطائی اسلحہ پروگرام پر کڑی تنقید کی۔
انہوں نے انتباہ دیا کہ شمالی کور یا چند ماہ کے اند ایٹمی اسلحہ سے لیس بالسٹک میزائلوں سے امریکہ پر حملہ کر نے کی صلاحیت کا حامل ہو سکتا ہے۔

Title: us attacks north korea russia and china over nuclear ambitions in stunning tirade | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply