شمالی کوریا کے خلاف اجتماعی کارروائی کے لیے امریکہ نے بین الاقوامی برادری سے متحد ہونے کہا

جنیوا: شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربہ سے بوکھلائے امریکہ نے بین الاقوامی برادری سے متحد ہوکر اس کے خلاف اجتماعی کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔ کل یہاں ترک اسلحہ پر ہونے والی کانفرنس میں امریکی سفیر رابرٹ وڈ نے شمالی کوریا کے اس قدم کو بین اقوامی قانون کی پامالی بتایا اور اس کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہوکر قدم اٹھانے کا مشورہ دیا۔
مسٹر وڈ کا یہ بیان شمالی کوریا کی اس وضاحت کے بعد آیا ہے جس
میں اس نے کہا تھا کہ اس کی طرف سے کئے گئے مختلف میزائل تجربات اس کے اپنے اقتدار اعلیٰ کو بچانے اور اپنے عوام کی حفاظت کے لئے اٹھائے گئے لازمی قدم ہیں۔ مسٹر وڈ نے کہا کہ شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار اور بیلسٹک میزائل کی صلاحیت حاصل کرنے سے متعلق تمام کوششوں پر فوراً پابندی لگادینی چاہئے۔
اس کے علاوہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو شمالی کوریا کو روکنے کے لئے اور اس کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے اجتماعی کوششیں کرنی پڑیں تو دنیا کے تمام ممالک کو بین اقوامی سطح پر اجتماعی کارروائی کرنی چاہئے۔

Title: us asks international community to unite against north korea | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply