امریکی مسلح افواج شام کے حوالے سے براک اوبامہ کے احکام کی تعمیل نہیں کر رہی: روس

ماسکو: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید امریکہ کی مسلح افواج شام کے حوالے سے صدر امریکہ براک اوبامہ کے احکام کی تعمیل نہیں کررہی۔ لاروف نے کہا کہ امریکی قیادت والا اتحاد شام کے تعلق سے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے میں ناکام ہو رہا ہے۔انہون نے کہا کہ ہم صرف قیاس ہی کر سکتے ہیں کہ آخر اواخر ہفتہ کے وسط میں ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کیوں طلب کیا گیا۔
لاروف نے کہا کہ امریکی کمانڈر انچیف براک اوبامہ نے روس سے تعاون کرنے کی حمایت کیہے اور انہیں بھی اس کی یقین دہانی کرائی جاتی رہی ہے۔ خود انہوں نے بھی چین میں روسی صدر ولادمیر پوتین سے ملاقات کے دوران اس کی تصدیق کی تھی۔ لیکن اب بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ فوج اپنے سپہ سالار کا فرمان ماننے تیار نہیں ہے۔لاروف نے کہا کہ امریکی قیادت والے اتحاد پر اعتماد نہیں کیا جاسکتاکیونکہ وہ داعش کو تو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن النصرہ فرنٹ کو آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھ رہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us armed forces apparently do not obey obamas orders on syria lavrov in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply