امریکہ نے انڈونیشیائی فوجی سربراہ کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے پر انڈونیشیا سے معافی مانگی

یوگیا کارتا(انڈونیشیا) : انڈونیشیائی فوجی سربراہ کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے امریکہ جارہے طیارے میں سوار نہ ہونے دینے پر امریکی سفارت خانہ واقع جکارتہ نے حکومت انڈونیشیا سے عافی مانگ لی۔اس سے قبل انڈونیشیا نے کہا تھاکہ وہ امریکی حکومت سے اس بات کی تفصیلی وضاحت چاہتا ہے کہ ویزا اور سرکاری دعوت نامہ ہونے کے باوجود اس کے فوجی سربراہ جنرل گاٹوٹ نورمانتیو کو امریکی سفر سے کیوں روکا گیا اور اس کے پس پردہ اصل سبب کیا تھا۔
خیال رہے کہ ہفتہ کے روز جنرل نورمانتیو کو امریکہ جانے والی امارات کی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ اس معاملے میں امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوسف ایف ڈنفورڈجونےئر نے باقاعدہ انہیں سرکاری طور پر دعوت نامہ بھیجا تھا۔ انڈونیشیا کے وزیر خارجہ رینٹو مارسودی نے امریکی کے ڈپٹی سفیر سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمیں ابھی ان کی طرف سے وضاحت کا انتظار ہے کہ آخر اس واقعہ کے پس پردہ اصل معاملہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس معاملے کی سنگین نوعیتسے انہیں آگاہ کردیا ہے اور امریکی افسران اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ آخر یہ واقعہ کیوں ہوا تھا۔ فوج کے ترجمان وریانتو نے بتایا کہ اتوار کو جب فوج کے سربراہ امریکہ جانے والے طیارے میں سوار ہونے والے تھے تو طیارہ کے اسٹاف نے ان سے کہا کہ امریکی کسٹم اور بارڈر سیکورٹی ایجنسی انہیں امریکی علاقے میں داخل ہونے کے لئے رضامند نہیں ہے۔ اس واقعہ پر انڈونیشیا میں سخت ردعمل ہوا ہے اور متعدد افراد نے بینروں اور پوسٹروں کے ذریعہ مخالفت ظاہر کرتے ہوئے امریکی سفیر کو ملک سے باہر نکال دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ امریکی شہریوں کو بھی انڈونیشیا سے واپس بھیج دینا چاہئے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ جو معاملہ تھا اسے حل کرلیا گیا ہے اور فوجی سربراہ امریکہ جانے کے لئے آزاد ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us apologizes for refusing indonesian army chief entry in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply