شام کے عوام کی مدد کے لیے امریکہ کا شام کو 700 ملین امریکی ڈالردینے کا اعلان

اقوام متحد: (رائٹر) امریکہ نے شام میں عوام کی مدد کے لئے 697 ملین امریکی ڈالر بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ 2012 میں دی گئی رقم سے سات ملین امریکی ڈالر زیادہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ”یہ امدادی رقم پورے خطے میں حکومتوں اور اداروں پر بحران کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے“۔
امریکہ کی جانب سے دی گئی اس رقم سے516ملین ڈالر تو شام کو اپنا داخلہ دھانچہ سدھارنے کے لیے ملیں گے جبکہ باقی رقم میں سے اردن کو 88 ملین امریکی ڈالر، ترکی کو 35 ، لبنان کو 29، عراق کو 15، مصر کو 13 اور علاقائی تنظیموں کو دو ملین امریکی ڈالر ملیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us announces near 700 million in humanitarian aid to syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply