شام کے معاملہ پر امریکہ اور روس میں اتفاق رائے نہ ہو سکا

ہانگ زو (چین): امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان شام کے معاملہ کو سلجھانے کے لئے ہونے والی میٹنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکا۔
امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینیئر افسر نے بتایا ہے کہ شام کے معاملہ پر ہوئی میٹنگ کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا اور اختلافات برقرار رہے۔ ان دونوں نے گروپ 20 کانفرنس کے موقع پر باہمی ملاقات کی تھی۔
واضح رہے کہ روس اور امریکہ ہفتوں سے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت اور اعتدال پسند باغیوں کے درمیان جنگ بندی کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us and russia fail to reach syria ceasefire deal in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply