امریکہ سے جنگی طیارے خریداری معاہدہ قطر کو امریکی حمایت حاصل ہونے کا مظہر

دوحہ: قطر نے خلیجی بحران کے سایہ میں امریکہ سے 12 کروڑ ڈالر کی قیمت والے ایف -15 لڑاکا طیارے خریدنے پر اتفاق رائے قائم ہونے کے بعد کہا کہ یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ امریکی ادارے اب بھی ہمارے ساتھ ہیں اور قطر کے لئے امریکی حمایت کی جڑیں کافی گہری ہیں۔ یہ معاہدہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب قطر سے سعودی عرب سمیت اس کے اتحادی ممالک نے دہشت گردی کی حمایت اور مالی مدد دینے کے الزام میں سفارتی اور اقتصادی تعلقات منقطع کر لیے ہیں۔
قطر کے ایک افسر نے دوحہ میں بتایا کہجنگی طیارہ کے سلسلے میں ہونے والا یہ معاہدہ اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکی ادارے اب بھی ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیں اس بارے میں کبھی شک نہیں رہا۔ ہماری فوجیں بھائیوں کی طرح ہیں۔ قطر کے لئے امریکی حمایت کی جڑیں کافی گہری ہیں اور سیاسی اتھل پتھل سے یہ متاثر نہیں ہو سکتیں۔امریکہ میں قطر کے سفیر مشعل حماد الثانی نے کل ٹوئٹر پر ایک تصویر کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا، ”وزیر دفاع جم میٹس قطر کے دفاعی امور کے وزیر مملکت خالد التحیہ سے ملے اور فوجی خرید وفروخت کو حتمی شکل دینے کے پیش نظر امریکہ میں تیار ایف 15 لڑاکا طیارے کی خریداری کے معاہدے کو حتمی شکل دی“۔
قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی صدر ٹرمپ نے قطر پر دہشت گردی کو فروغ اور مالی مدد دینے کے سلسلے میں مسلسل الزام لگائے ہیں لیکن امریکہ کا محکمہ دفاع اس معاملے میں غیر جانبدار بنا رہا۔ قطر میں امریکہ کا مشرق وسطیٰ کا سب سے بڑا ایئر بیس کو عدید میں ہے۔ یہاں امریکی اتحادی افواج کے 11000سے زائد فوجی تعینات ہیں۔ یہاں سے امریکہ اور اس کے اتحاد ساتھی شام اور عراق میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف فوجی کارروائی کرتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us and qatar seal 12bn deal for f 15 fighter jets in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply