امریکہ و پاکستان نے افغانستان حکومت اور باغی گروپ کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کیا

واشنگٹن: امریکہ اور پاکستان نے افغانستان حکومت اور مسلح باغی گروپ حزب اسلامی افغانستان کے درمیان امن معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے امن کی بحالی میں مدد ملے گی۔
وائٹ ہاؤس میں قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا کہ ایک عشرہ سے جاری تنازعہ کے پر امن تصفیہ کی جانب بڑھائے گئے یہ اقدامات افغان عوام کے حق میں مفید ثابت ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے سال 2003 میں حکمت یار کو عالمی دہشت گرد قرار دیا تھا۔ افغانستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، امریکہ اور دوسرے اداروں سے حزب اسلامی اور اس کی قیادت اور ارکان پر لگائی گئی پابندی کو ہٹا نے کی اپیل کرے گا۔
پاکستانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان کے عوام امن اور خوشحالی چاہتے ہیں اور پاکستان وہاں امن و استحکام کے لئے مصروف عمل ہے جو کہ علاقے بالخصوص پاکستان کے مفاد میں بھی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ افغان حکومت اور باغی گروپ کے درمیان ہوئے اس معاہدے سے حکمت یار کی کابل واپسی کی راہ ہموار ہوگی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us and pkistan welcome afghanistans peace deal with hizb e islami in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply