داعش کے خلاف امریکہ اور خلیجی عرب ملک متحد ہیں : اوبامہ

ریاض: امریکی صدر براک اوبامہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور تمام خلیجی عرب ممالک دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف متحد ہیں۔ انہوں نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ وہ صدق دلی سے یہ چاہتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خلاف کوششوں کو مزید تقویت پہنچانے کے لیے ایران کے ساتھ اختلافات اور کشیدگی ختم ہو جائے۔ایران کے سب سے بڑے حریف سعودی عرب کے زیر اہتمام ریاض میں کیے گئے مذاکرات میں اوبامہ نے کہا کہ امریکہ کو ابھی تک ایران کے حوالے سے کافی تشویش ہے لیکن ساتھ اس پر بھی زور دیا کہ کوئی ملک شیعہ طاقت سے الجھنے یا ٹکرانے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔چھ ملکی خلیجی تعاون کونسل کے سرباہ اجلاس کے اختتام پر اوبامہ نے کسی بھی پھوٹ کو کوئی اہمیت نہیں دی اور عہد کیاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بدستورجاری رہے گا۔اور ہم داعش کو تباہ و برباد کرنے کے لیے متحد ہیں۔ خطہ کو درپیش خطرت کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنے خلیجی تعاون کونسل حلیفوں کے ساتھ سلامتی تعاون میں اضافہ جاری رکھے گا اور ساتھ ہی ان خلیجی ملکوں کی دفاعی صلاحیتوں میں بھی اضافہ کرتا رہے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us and gulf united against is despite tensions says obama in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply