افغانستان میں امریکی و آسٹریلیائی پروفیسروں کا اغوا

کابل:افغانستان کے دارالحکومت کابل سے دو غیر ملکی شہریوں کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں سے ایک امریکی ہے اور دوسرا آسٹریلیائی ہے۔
دونوں پیشہ سے پروفیسر ہیں۔یہ دونوں افغانستان کی امریکن یونیورسٹی میں پڑھاتے تھے۔مقامی پولیس نے کہا کہ ان دونوں اتوار کی شام کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ یونیورسٹی سے گیسٹ ہاؤس واپس جارہے تھے۔ ایک افغان نامہ نگار کے مطابق اغوا کنندگان افغانستان کے سکیورٹی اہلکارکی وردی میں تھے اور ان کے پاس بندوقیں بھی تھیں۔
واضح رہے کہ افغانستان دہشت گرد گروپ طالبان کی زد میں ہے۔ حال ہی میں یہاں متعدد غیر ملکی شہریوں کو اغوا کیا جا چکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us and australian professors kidnapped in afghanistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply