افغانستان میں امریکی ڈرون طیاروں کے حملوں میں داعش و طالبان کے 7انتہا پسند ہلاک

تصویر سوشل میڈیا
کابل: افغانستان میں موجود امریکی فوج نے افغانستان کے مشرقی کونار اور ننگر ہار صوبہ میں جمعرات کے روز تسلسل سے فضائی حملے کیے۔
افغان فوج کی 201ویں سیلب کور نے کہا کہ امریکی فوج نے دولت اسلامیہ فی العراق وا لشام (داعش) اور طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر فضائی حملے کیے جن میں کم ا زکم 7طابان انتہا پسند ہلاک ہو گئے۔
سیلب کور سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے ننگر ہار صوبہ کے دیہہ بالا میں میلوا اور گورگوری علاقوں میں آئی ایس آئی ایس کے ٹھکانوں پر میزائل داغے۔
بیان میں کہا گیا کہ ان میزائل حملوں میں داعش کے 6 انتہاپسندوں کی ہلاکت کے علاوہ ان کی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔
سیلب کور نے بیان میں مزید بتایا کہامریمی غیر انسانی گاڑیوں نے کونار کے واتا پور ضلع میں طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں ایک طالبان ہلاک ہو گیا جس کی شناخت مسیح اللہ کے طور پر کی گئی ہے۔سیلب کور نے یہ بھی کہا کہ فضائی حملوں میں دونوں صوبوں میں کوئی شہری نہیں مارا گیا۔