ہلمند میں امریکی فضائی حملہ میں کئی اعلیٰ طالبان لیڈر ہلاک

لشکر گاہ: جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں ایک امریکی ہوائی حملے میں طالبان کے کئی بڑے لیڈران ہلاک ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ صوبہ کے موسیٰ قلعہ میں کیا گیا۔
بتایا جاتا ہے کہ کم و بیش25انتہا پسند اس حملے میں مارے گئے جن میں پاکستان کی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کئی بڑے طالبان لیڈران بھی تھے۔اس حملہ میں تین ہموی گاڑیاں، ایک فورڈ رینجر گاڑی، 18بھاری مشین گنیں، تین مارٹرز ،4ایس پی جی نائن راکٹ لانچرز اور25کلاشنکوف رائفلیں بھی اس حملہ میں تباہ ہوئیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us airstrike kill top taliban leaders in helmand province in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply