لیبیا میں امریکہ کے دو فضائی حملوں میں متعدد داعشی دہشت گرد ہلاک

واشنگٹن: لیبیا میں اس ہفتے امریکہ کے دو فضائی حملوں میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے متعدد دہشت پسند ہلاک ہوگئے۔ امریکی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ حالیہ دنوں میں لیبیا میں آئی ایس کے خلاف حملوں کا یہ دوسرا مرحلہ ہے۔
فوج نے کہا ہے کہ یہ حملے سرت سے 160 کلو میٹر جنوب مشرقی میں لیبیا حکومت کی مدد سے کئے گئے تھے۔ ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ لیبیا میں گزشتہ سال سرت شہر کے ہاتھوں سے نکل جانےکے بعد داعش کے دہشت گردوں نے اس شہر میں کم ازکم تین بریگیڈ پر مشتمل ریگستانی فوج تشکیل دی تھی ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us air strike kills several daesh militants in libya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply