شام میں امریکی فضائی حملے میں ابو افغان المصری ہلاک

واشنگٹن: پنٹاگان نے کہا کہ شام کے سرمدا کے نزدیک گزشتہ ہفتے کیے گئے امریکی فضائی حملے میں القاعدہ کا لیڈر ابو افغان المصری مارا گیا۔پنٹاگان کے ترجمان پیٹر کک نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مصر نژاد ا المصری افغانستان میں القاعدہ سے وابستہ تھا اور بعد میں وہ بھاگ کر شام آ گیا تھا جسے 18 نومبر کو کئے گئے فضائی حملے میں ہلاک کردیاگیا۔
مسٹر کک نے کہا کہ المصری جنوب مغربی ایشیا میں کئی دہشت گرد تنظیموں ، بشمول افغانستان میں امریکی و اتحادی فوجوں پر حملے کرنے اور مغرب پر حملے کا منصوبہ بنانے والے گروپوں سے وابستہ تھا۔پنٹاگان کے مطابق وہ ادلب صوبہ میں مارا گیا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us air strike kills abu afghan al masri in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply