شام میں جنگ کے دو سال کے دوران50ہزار داعش انتہا پسند مارے جا چکے ہیں: امریکی افسر

واشنگٹن: امریکی فوج نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ خونخوار دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے خلاف گزشتہ دو سال سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کے دوران تقریباًپچاس ہزاردہشت گردوں کو مار گرانے میں فوج کامیاب رہی ہے۔ امریکی فوج کے ایک سینئر افسر نے اندازہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فضائیہ نے داعش کے دہشت گردوں کے خلاف گزشتہ دو سال سے زائدعرصے سے مہم چھیڑ رکھی ہے اور اس دوران فوج کو داعش کے 50 ہزار سے زائد جنگجوو¿ں کو مار گرانے میں کامیابی ملی ہے۔ افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر پنٹاگن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح امریکہ نے مو¿ثر طریقے سے مقامی فوجی دستوں کی حمایت سے اتحادی افواج بنائی اور دہشت گردوں کو ڈھیر کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Us air force kills 50000 daesh extremisits during war in syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply