پاکستان کو تنہا کرنے کے لیے افغانستان نے اسلام آباد میں سارک کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا

نئی دہلی:دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ہندوستان کی کوششوں کو اس وقت زبردست حمایت ملی جب منگل کے روز افغانستان نے جنوبی ایشیائی تعاون ایسوسی ایشن (سارک) کی اسلام آباد میں ہونے والی چوٹی کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کے لئے آواز بلند کی۔
ہندوستان میں افغانستان کے سفیر شائد محمد ابدالی نے پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو الگ تھلگ کرنے کے لئے بھرپور کوشش کرنے کی ضرورت ہے جو علاقائی امن اور سالمیت کو تباہ کرنے پر آمادہ ہے۔
انہوں نے ایک انٹرویو میں کہاک پاکستان کو فیصلہ کن پیغام دینے کا وقت آ گیا ہے۔ اگر اس کے لئے نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والے سارک سربراہ اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہو تو وہ بھی کرنا چاہیے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uri terror attack india kabul may boycott saarc summit to isolate pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply