ہندستان کو دفاع کا حق حاصل ہے : امریکہ

واشنگٹن: امریکہ نے اڑی حملے کو سرحد پار سے دہشت گردانہ کارروائی قرار دیااور اس کے جواب میں پاکستان کے خلاف ”سرجیکل اسٹرائیک“ کو درست قرار دیتے ہوئے اسے ہندوستان کے دفاع کے حق سے تعبیر کیا لیکن اس کے ساتھ تین ہند پاک جنگوں اور سرحد پر فوجی جماؤ کے پیش نظر احتیاط برتنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وائٹ ہاؤس کے جنوبی ایشیا کے امور کے انچارج پیٹر لیووئے نے حالیہ کنٹرول لائن پار حملے پر ہندستان کے حق مدافعت کی حمایت تو کی لیکن دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان سرحد پر بھاری فوجی تعیناتی کے سبب فکرمندی بھی ظاہر کی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کر رہا ہے کہ ہندستان اس سال کے آخر تک نیوکلیائی سپلائر گروپ (این ایس جی) کا رکن بن جائے۔
ہندستان اور امریکہ کے تعلقات امریکہ کے لئے بہت اہم ہیں۔ اس سے دنیا کے دو سب سے بڑی جمہوریتوں کے درمیان تعلقات اور بھی مضبوط ہوں گے۔. انہوں نے جنگ سے متاثر افغانستان میں قیام امن کی کوشش کو کشمیر سے متعلق تجویز کے ساتھ جوڑنے کی پاکستان کی کوششوں کو بھی مسترد کر دیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uri attack an act of cross border terror india has right to defend itself us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply