کیلی فورنیا میں ایک امریکی پارسل کمپنی کے ایک گودام میں فائرنگ،3ہلاک

سان فرانسسکو: کیلیفورنیا کے سان فرانسسکو میں امریکی پارسل کمپنی یو پی ایس کے ایک ملازم ڈرائیور نےاندھا دھند فائرنگ کر کے اپنے ہی تین ساتھیوں کو ہلاک کر دیا ۔ اس حملے میں دو دیگر شدید طورپر زخمی بھی ہو گئے۔ حملہ آور نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ سان فرانسسکو کے قائم مقام پولیس چیف ٹونی چیپلن نے بعد میں صحافیوں کو بتایا کہ مسلح شخص کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ اس نے پارسل ڈیلیوری سروس کی وردی پہن رکھی تھی۔ مسٹر چیپلن نے بتایا کہ بادی انظر میں یہ واقعہ دہشت گردی سے منسلک نظر نہیں آتا۔یوپی ایس کے ترجمان اسٹیو گوٹ نے بتایا کہ ایک غیر مطمئن ملازم نے کمپنی کے احاطے کے اندر فائرنگ کی۔
سان فرانسسکو کے میئر نے کہا، ”ہم ہمیشہ سے ایسے بندوق سے ہوئے حملوں سے پریشان ہیں۔ یہ واقعی تشویشناک بات ہے کہ اس طرح کے بندوق سے ہو رہے حملے عام بات ہو گئی ہے۔“ مقامی پولیس نے علاقے کو چاروں طرف سے گھیر کر تلاشی شروع کر دی ہے۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حملے کے متاثرین کو اسپتال لے جایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ یقینی نہیں ہے کہ کتنے لوگوں کو اسپتال لے جایا گیا ہے اور ان کی حالت کیسی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ مقامی چینلز کی طرف سے چلائے جا رہے فوٹیج میں پولیس کی طرف سے بہت سے لوگوں کو عمارت سے باہر نکالتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Ups worker kills three colleagues in san francisco turns gun on himself in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply