مشرقی حلب سے 600 زخمیوں کو نکالنے کی ضرورت: اقوام متحدہ

جینوا: (رائٹر) شام کے لئے اقوام متحدہ خصوصی نائب ایلچی رامیصی عز الدین رامیصی نے آج کہا کہ مشرقی حلب میں پھنسے ہوئے سیکڑوں زخمیوں کو باہر نکالنا ضروری ہے، جہاں طبی ادوات اور دوائیں کم پڑ رہی ہیں اور علاقے میں ایک تہائی آبادی کے لئے ہی راشن دستیا ب ہے۔
انہوں نے ہفتہ وار میٹنگ کی صدارت کرنے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ” اندازہ ہے کہ مشرقی حلب میں تقریبا 600 زخمیوں کو مناسب علاج فراہم کرنا ممکن نہیں ہے، کیونکہ ادویات اور دیگر طبی ساز و سامان کی قلت کی وجہ سے یہ بہت مشکل ہے”۔
انہوں نے کہا کہ فوری طورپر سیکڑوں زخمیوں کو حلب سے باہر نکالنا انتہائی ضروری ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up to 600 wounded in syrias east aleppo evacuations needed u n in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply