افغان خصوصی دستوں کی پانچ صوبوں میں کارروائی ،فضائی حملے،50طالبان انتہاپسند ہلاک

کابل: ملک کے پانچ صوبوں میں افغان خصوصی دستوں کی کارروائیوں اور فضائی حملوں میں کم ا زکم50انتہاپسند ہلاک ہو گئے۔

باخبر فوجی ذرائع نے اعلان کیا کہ یہ کارروائیاں جوزجان، اروزگان، کپیسا، خوست اور ہلمند صوبوں میں کی گئیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جوزجان کے فیض آباد ڈسٹرکٹ میں افغان خصوصی دستوں نے گذشتہ کچھ روز سے جو کارروائی شروع کی ہے اس میں کم از کم31انتہاپسند ہلاک ہوئے۔

اروزگان کے ترین کوٹ ڈسٹرکٹ میںایک فضائی حملے میںدو طالبان انتہاپنسد مارے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران اسی علاقہ میں 18طالبان مارے جا چکے ہیں۔

کپاسیہ صوبہ کے تگاب ڈسٹرکٹ میں کم و بیش اسی نوعیت کے فضائی حملے میں دو طالبان انتہاپسند ہلاک ہو گئے جبکہ قندھار کے شاہ ولی کوٹ ڈسٹرکٹ میں افغان خصوصی دستوں کی کارروائی میں8انتہا پسند ہلاک ہوئے۔

ہلمند میں نہر سراج ڈسٹرکٹ کی حدود میں کی گئی ایک فضائی کارروائی میں تین طالبان انتہا پسند ہلاک ہوئے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up to 50 militants killed in afghan special forces operations airstrikes in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.