کابل میں زبردست بم دھماکہ 200سے زائد ہلاک و زخمی

کابل: حکومتی اہلکاروں اور خبر ایجنسیوں کے اطلاع کے مطابق وسطی کابل میں ایک زبردست کار بم دھماکہ ہوا جس میں 40افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے جبکہ 200سے زائد دیگر زخمی ہو گئے۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ حملہ افغان سیکورٹی عملہ کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی (این ڈی سی)کے ایک اہلکار نے اپنا ظاہر کیے بغیر بتایا کہ کم از کم 15این ڈی سی اہلکار بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی ابتدا میں تعداد 24بتائی گئی تھی جو اب بڑھ کر 40ہو گئی ہے۔کہا جاتا ہے کہ یہ کار بم دھماکہ این ڈی ایس کے ان اہلکاروںکے کمپاو¿نڈ میں ہوا ہے جہاں وی آئی پی لوگوں کا حفاظتی عملہ رہائش پذیر ہے۔وزارت صحت کے ایک ترجمان اسماعیل کاووسی نے کہا کہ تمام زخمیوں کو ایمبولنسوں کے ذریعہ اسپتال بھیجا جارہا ہے۔ کابل کے وسط میں واقع اس بھیڑ بھاڑ والے علاقہ میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد حملہ آوروں اورسیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up to 40 feared dead over 200 injured in central kabul bombing in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply