شمالی شام میں پاسداران انقلاب کے ایک مرکز پر اسرائیلی بمباری،9ایرانی سمیت22ہلاک

دمشق: شام کی باغی فوجوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کی شمالی شام پر بمباری سے 9ایرانی سمیت22افراد ہلاک ہو گئے۔شامی صورت حال پر نظر رکھنے والی برطانیہ نشیں حقوق انسانی تنظیم برائے شام نے کہا ہے کہ ہلاک شگان کی تعداد ،جس کی فی الحال تصدیق نہیں کی جا سکتی، پہلے بتائی گئی تعداد سے بہت زیادہ ہو سکتی ہے۔

شامی سرکاری میڈیا نے اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ اس نے اتوار کو رات دیر گئے صوبہ حلب میں ایک فوجی ٹھکانے پر بمباری کی تھی ۔ برطانیہ مقیم شامی رصد گاہ برائے حقوق انسانی کے سربراہ رامی عبد الرحمٰن نے کہا کہ اسرائیل نے نیرب فوجی ہوائی اڈے کے قریب واقع پاسداران انقلاب کے ایک مرکز کو نشانہ بنا کر میزائل داغے۔

انہون نے کہا کہ ہلاک شدگان میں کم از کم 6شامی بھی ہیں لیکن باقی ہاک فوجیوں کی قومیت کے بارے میں قطعیت سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔یہ مرکز قریبی محاذوں پر لڑ رہی سرکاری فوج کو جنگی سازو سامان و اشیائے کورد ونوش کے ساتھ ساتھ تازہ کمک پہنچانے کے لیے استعمال کیے جانے والا نقل و حمل کا اہم مرکز ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی اقتدار سے بے دخلی کے لیے جاری خانہ جنگی کو دبانے کے لیے ایران نے بھرپور مدد کی ہے۔ لیکن اسد نے ہمیشہ اس پر اصرار کیا کہ ایرانی فوجیں صرف مشاورت کے لیے ہی شام میں ہیں ان کا لڑائی میں کوئی عملی کردار نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق اسرائیلنے میزائلوں سے جن فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Up to 22 killed including 9 iranians in syria strike blamed on israel in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply