اقوام متحدہ کی دہشت گردوں کی فہرست میں حافظ سعید اور داؤد ابراہیم سمیت139پاکستانی

نئی دہلی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ان لوگوں پر، جنہیں اس نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے، مشتمل جس فہرست کو نئی شکل دی ہے اس میں139پاکستانی ہیں جن میں سے زیادہ تر لشکر طیبہ اور جیش محمد سے وابستہ ہیں۔
یہ 139وہ پاکستانی ہیں جو انفرادی طور پر پاکستان سے اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں یا اپنی سرگرمیوں کے لے سرزمین پاکستان کو استعمال کرنے والے دہشت گرد گروپوں سے وابستگی رکھتے ہیں۔اس فہرست میں بھگوڑ ا انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور26/11ممبئی حملوں کا اصل ملزم و لشکر طیبہ کا بانی سربراہ حافظ سعید بھی شامل ہے۔
داؤد کے پاس کئی پاکستانی پاسپورٹ ہیںجو راولپنڈی اور کراچی سے جاری کے گئے ہیں۔ اس کے بارے میں یہ بھی کہا جاتا ہے کہ اس کا کراچی کے نورآباد علاقہ میں ایک بڑا پرتعش اور عالیشان بنگلہ بھی ہے۔حافظ سعید کے ساتھ اس فہرست میں اب لشکر طیبہ کا میڈیا رابطہ کار حاجی محمد یحییٰ مجاہد ور دو حافظ سعید کے نائب عبدالسلام اور ظفر اقبال بھی شامل کر دیے گئے ہیں۔
یہ تینوں انٹرپول کو بھی مطلوب ہیں۔اس فہرست میں لشکر طیبہ کے ساتھ ساتھ اس کی کئی ذیلی تنظیمیں بشمول المنصوریان، پاسبان کشمیر ،پاسبان اہلحدیث، جماعت الدعویٰ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن بھی شامل ہیں۔در اصل امریکہ نے سعید کی ایک اور تنظیم مسلی مسلم لیگ کو بھی کل ہی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
واضح رہے کہ قوام متحدہ کی دہشت گروںکی فہرست میں اسامہ بن لا دن کے نمبر دو لیڈر القاعدہ کے ایمن الظواہری سب سے اوپر درج ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ الظواہری آج بھی افغان ۔پاک سرحد پر کسی علاقہ میں روپوش ہے۔اس فہرست میں دوسرا نمبر یمنی باشندہ رمزی محمد بن الشیبہ کا ہے جسے کراچی مین گرفتار کر کے امریکہ کو دےدیا گیا۔
دیگر دہشت گردانہ تنظیموں میں الرشید ٹرسٹ، حرکت المجاہدین، اسلامک موومنٹ آف ازبکستان، وفا ہیومنیٹرین آرگنائزیشن، جشی محمد، رابطہ ٹرسٹ ،امت تعمیر نو،افغان سپورٹ کمیٹی، ریوائیول آف اسلامی ہیری ٹیج سوسائٹی ،لشکر جھنگوی، الحرمین فاؤنڈیشن، اسلامی جہاد گروپ، الاختر ٹرسٹ انٹرنیشنل، حرکت الجہاد اسلامی، تحریک طالبان پاکستان ، جماعت الاحرار اور خطیبہ امام البخاریشامل ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uns terror list has many as 139 pakistanis in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment