اقوام متحدہ کی امریکہ اورروس سے شام کی خانہ جنگی پر متحد ہو کر قابو پانے کی تلقین

جنیوا : اقوام متحدہ کے شام کے امورسے متعلق نمائندے اسٹیفن دی مستورہ نے امریکہ اور روس کو تلقین کی ہے کہ شام میں جنگ پر قابو پانے کے لئے مل کر کام کرنے کو کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان شام میں تعاون کا منصوبہ اگر ناکام ہوا تو وہاں کے امن مذاکرات پر بہت ہی خراب اثر پڑے گا۔ انہوں نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ دونوں ممالک کے فوجی افسر شام میں باہمی تعاون کے منصوبہ پر بات کرنے کی غرض سے جنیوا آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس کے افسران شام میں کشیدگی کم کرنے کے طریقوں پر بات کرنے والے ہیں اور عالمی ادارہ ان کی اس بات چیت کا منتظر ہے۔ بات چیت میں دونوں ممالک کے فوجی ماہرین حصہ لینے والے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف شام میں دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کے حوالے سے ماسکو اور لاؤس میں بات کر چکے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Uno ask rusia and america to work together to control syria civil war in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply