کچھ غیر ممالک شام میں دہشت گردی کو فروغ دے رہے ہیں: ایران

تہران: ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین عامر عببدالہیان نے کہا ہے کہ دمشق کو مسلح ٹکراؤ کی آگ میں جھونکنے کے واحد ایجنڈے کے ساتھ کئی فریق دہشت گرد گروپوں کی مدد کر کے شام کے داخلی معاملہ میں مداخلت کر رہے ہیں۔انہوں نے فرانس کی وزارت خارجہ کے سیکریٹری جنرل کرستیان میسیٹ سے تبادلہ خیال کے دوران اس خیال کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شروع سے ہی بیک وقت شام میں سیاسی اصلاحی عمل اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وہاں مدد بھیجنا چاہتاہے۔مارچ 2011سے امریکہ اور اس کے حلیف خاص طور پر سعودی عرب ، قطر اور ترکی شام کے خلاف ایک خفیہ جنگ چھیڑے ہیں۔عامر عبد الہیان نے مزید کہا کہ شام میں جنگ بندی کے حوالے سے جنیوا میں کیے گئے معاہدوں کے باوجود بدقسمتی سے کچھ مسلح گروپوں نے جارحانہ رویہ اختیار کر رکھا ہے اور وہ داعش اور القاعدہ کے ساتھ مل کر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: United states saudi arabia and turkey staging a proxy war against syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply