داعش نے لیبیا میں اپنے پنجے گاڑ لیے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:عالمی ادارے کے ماہرین کی ایک رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش)نے لیبیا میں اپنے قدم بہت مضبوطی سے جما لیے ہیں ۔
سیکورٹی کونسل میں پیش کردہ ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کے چھ ماہرین کے ایک پینل ے کہا کہ داعش 2011میں ناٹو کی مدد سے سابق ڈکٹیٹر معمر قذافی کی معزولی کے بعد سے لیبیا میں پیدا ہونے والی سیاسی و سلامتی کی خلا کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ داعش کو مقامی قبیلوں کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ قذافی کے دور کے سابق فوجی افسروں کی بھرتی کرنے میں بھی کامیابی ملی ہے۔ماہرین نے مزید کہا کہ لیبیا غیر ملکی خاص طور پر سوڈان ،تیونیشیا اور ترکی انتہا پسندوں کے لئے نہایت پسندیدہ مقام بن رہا ہے ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: United nations warns over isis expanding presence in libya in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply