ہند۔پاک ایل او سی پر امن کی بحالی کے اقدامات کریں:اتونیو گوتیریس

اقوام متحدہ: (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اتونیو گوتیریس نے جموں وکشمیر میں کنٹرول لائن پر دن بہ دن خراب ہو رہی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہند اور پاکستان سے امن کی بحالی کے اقدامات کرنے کو کہا ہے۔ اقوام متحدہ کی آج یہاں جاری بیان میں سکریٹری جنرل کے ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ مسٹر گوتیریس نے ایل او سی پر مسلسل خراب ہو رہے حالات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔سکریٹری جنرل نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایل او سی پر امن اور استحکام بحال کریں تاکہ کشیدگی اور نہ بڑھے اور جانی نقصان نہ ہو۔
سکریٹری جنرل نے امید ظاہر کی کہ ہندستان اور پاکستان مل کر مستقل امن کے لئے اقدامات کریں گے۔ مسٹر گوتیریس نے کہا کہ اقوام متحدہ اس جنوب ایشیائی خطے کے عوام کے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بین الاقوامی ادارہ پائیدار امن اور سلامتی کی سمت کی جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر مل??ا لودھی نے ایل او سی پر کشیدگی کے لئے ہندوستان پر الزام لگاتے ہوئے کل بین الاقوامی ادارہ سے بروقت براہ راست کارروائی کرنے کی اپیل کی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: United nations secretary general antonio guterres in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply