یو کے میں عام انتخابات کے لیے پولنگ شروع

لندن:برطانیہ میں عام انتخابات 2017 کی ووٹنگ ہورہی ہے جس میں 3303 امیدوار حصہ لیں گے۔ عام انتخابات میں 11 خواتین سمیت 30 پاکستانیوں کو بھی سیاسی پارٹیوں نے ٹکٹ دیے ہیں۔ عام انتخابات 650 سیٹوں کے لیے ہو رہے ہیں جبکہ کسی بھی پارٹی کو پارلیمان میں اکثریت حاصل کرنے کے لیے 326 سیٹیں درکار ہونگی۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق برطانیہ کی حزبِ مخالف جماعت لیبر پارٹی نے دیگر جماعتوں کی نسبت زیادہ خواتین اور پاکستانی نژاد شہریوں کو ٹکٹ دیے ہیں۔ جاری کردہ فہرست کے مطابق پاکستانی نژاد خواتین امیدواروں میں بولٹن سے یاسمین قریشی، ٹوٹنگ سے روزینہ الین خان اور برمنگھم سے شبانہ محمود کا نام شامل ہے۔
لیبر پارٹی نے سب سے زیادہ پاکستانی نڑاد امیدواروں یعنی 14 افراد کو ٹکٹ دیا جبکہ حکمران جماعت کنزرویٹیو پارٹی نے 6 ، لبرل ڈیموکریٹس پارٹی نے 9 اور سکاٹش نیشنل پارٹی نے ایک پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو ٹکٹ دیا۔ یہ مقابلہ دائیں بازو کی کنزرویٹو پارٹی اور بائیں بازو کی لیبر پارٹی کے درمیان ہوگا۔اس مرتبہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے خواتین امیدواروں کو ٹکٹ دینے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 1918 سے اب تک برطانوی عام انتخابات میں حصہ لینے والی خواتین میں 30 فیصد اضافے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: United kingdom general election 2017 in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply