ایران میں میٹرو ریل کے لیے سرنگ کھودنے کے دوران حادثہ،چار مزدورہلاک

دبئی:ایران کے دارالحکومت تہران میں ایک سب وے سرنگ کے دھنسنے سے چار مزدور ہلاک ہو گئے ۔ مہلوکین میں تین ایرانی اور ایک افغان شہری ہیں۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے آج اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔
رپورٹ کے مطابق واقعہ کل شام مقامی وقت کے مطابق 17.45 بجے اس وقت ہوا، جب کچھ ملازمین تہران میں میٹرو اسٹیشن میں سب وے سرنگ کھودنے میں لگے ہوئے تھے۔ اسی دوران سرنگ دھنس گئی، جس سے چار افراد کی موت ہو گئی۔
حادثے میں چھ دیگر مزدور زخمی بھی ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور جلد ہی اس کے بارے میں مکمل اطلاع دی جائے گی ۔تہران کی زمین دوز میٹرو پانچ لائنوں پر چلے گی اور 180کلومیٹر کا احاطہ کرے گی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Unfinished metro tunnel collapses in iran 3 workers dead in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply