یونیسکو میں فلسطین کے حق میں قرار داد منظور، اسرائیل کو غاصب قرار دیا گیا

اقوام متحدہ:بین الاقوامی ادارے یونیسکو کے ایکزیکٹیو بورڈ نے وہ قرار داد منظور کر لی جس میں مقبوضہ یروشلم اور غزہ پٹی میں اسرائیلی تعمیراتی پراجکٹوں پر تنقید کی گئی ہے۔قرار داد کی منظور پر اظہار مسرت کرتے ہوئے فلسطینی رہنماؤں نے اس اقدام کو عمدہ پیشرفت اور بین الاقوامی قانون کی جیت سے تعبیر کیا۔امریکہ، جرمنی اور اٹلی سمیت سات ممالک نے یونیسکو میں منظور کردہ قرار داد کی، جس میں اسرائیل کو غاصب قرار دیا گیا ہے، مخالفت میں ووٹ دئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کے اجلاس میں 22 ممالک کی حمایت سے ایک قرارداد پیش کی گئی تھی جس میں یروشلم کو مقبوضہ قرار دیتے ہوئے اسرائیلی دعوے کو مسترد کر دیا گیا ہے۔
فلسطین کی حمایت میں یہ قرارداد الجیریا، مصر، لبنان، مراکش، عمان، قطر اور سوڈان کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی جس میں اسرائیل کو غاصب قرار دے کر یروشلم میں آثار قدیمہ سے متعلق جاری تمام تر منصوبے روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے قرارداد منظور ہونے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اسرائیل کی ناانصافی، غاصبانہ تسلط اور غیرقانونی پالیسیوں کے حوالے سے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہے جو حق پر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیلی تسلط میں تاریخ کو مسخ کرنے اور تاریخی آثار کو مٹائے جانے والی مہم کے خلاف سخت مزاحمت کریں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Unesco passes jerusalem resolution critical of israel in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply